سینٹر آف اسلام سائنس (عقل والوں کے لیے)

دنیا کے حالات اور محروم مسلمان

تحریر: محمد نوح (www.CoislamScience.com)

یہ اکیسویں صدی ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے کرشمے اپنے عروج پر ہیں۔ تعلیم و تربیت کے لاکھوں مراکز دنیا بھر میں ہیں۔ ایک سے بڑھ کر ایک مقرر، کالم نگار، اینکر، صحافی ، کمانڈر، فوجی وغیرہ اپنی طاقت کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔ دلائل و طاقت کا ایک لامتناہی انبار ہے۔
ان سب کے باوجوداس وقت دنیا میں ایک عجیب افراتفری نظر آرہی ہے۔ مسلمانوں نے اسلام پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے ۔ غیر مسلموں نے مسلمانوں کو ختم کرنے کا عزم مضبوط کرلیا ہے۔ مسلمانوں کے کئی ممالک ایک ایک کرکے برباد کئے جارہے ہیں اور ہر مسلم ملک کے خلاف حملہ کرنے والی حکومت عیسائیوں ، ہندئووں یا یہودیوں کی ہے۔ اگر یہ جنگ صرف وسائل پر قبضہ کیلئے ہوتی تو دنیا کے کئی غیر مسلم ممالک بھی اس کی زد میں آنے چاہئے تھے جبکہ موجودہ صورتحال میں غیر مسلموں کے طرف سے یہ ساری جنگ مسلمانوں کے خلاف ہے یعنی اسلام کے خلاف۔ یہ ایک مذہبی جنگ ہے اور اس جیتنے کیلئے مسلمانوں کے پاس مادی قوت ہے اور نہ ہی ایمانی قوت۔ مسلمان روحانی و جسمانی قوتوں سے محروم ہوچکے ہیں اس لئے سوائے رونے دھونے، سر پیٹنے ، گالیاں دینے اور تھک ہار کر ایک رٹا ہوا جملہ کہہ کر اپنی جان چھڑا لیتے ہیں کہ اللہ مسلمانوں کی جان و مال کی حفاظت کرے، دشمنوں کو تباہ برباد کرے وغیرہ وغیرہ۔
مسلمانوں کو ایک طرف مذہبی گروہوں نے تقسیم کرکے رکھ دیا ہے اور دوسری طرف سیاسی گروہوں نے۔ باقی رہی سہی کسر قومیت، لسانیت، ذات پات نے نکال دی ہے۔امت مسلمہ خاک کی طرح ڈھیر پڑی ہے اور کسی مرد مومن کا انتظار کررہی ہے۔
مسلمانوں کو اللہ نے ذمہ داری دی تھی کہ دین اسلام کو ساری دنیا پر غالب کرو مگراس کام کو چھوڑ دیا گیا۔ غیر مسلموں کی آج جدید دور کی نسلوں کو اسلام کی سچائی نہیں معلوم۔ ان کے نزدیک یہ ایک گھڑا ہوا مذہب ہے جسکی بنیاد شیطان پر ہے اور قرآن ایک گھڑی ہوئی کتاب ہے(معاذاللہ) اور حضرت محمدﷺاللہ کے رسول نہیں ہیں(معاذاللہ)۔تقریباً پانچ ارب غیر مسلم (دنیا کے ستر فیصد ) جہنم میں جارہے ہیں۔ مسلمانوں کے پاس ایسی کوئی دلیل نہیں جس سے وہ دنیا کے پانچ ارب غیر مسلموں پر اسلام کی حقانیت سو فیصد ثابت کرسکیں اور نہ ہی مسلمانوں کے پاس اتنے مادی وسائل ہیں کہ وہ اسلام کو مادی طور پر غالب کرسکیں ۔
اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ جو طریقہ www.RightfulReligion.comپر بتادیا گیا ہے اس پر عمل شروع کریں تاکہ دین اسلام کو غالب کیا جاسکے اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے مسائل حقیقی طور پرحل کیے جاسکیں۔


Home | About