سینٹر آف اسلام سائنس (عقل والوں کے لیے)

گمراہی کا ذمہ دار انسان خود ہے جو اللہ کوموقع دیتا ہے

تحریر: محمد نوح (www.CoislamScience.com)

آپ بیج ڈالتے ہیں اللہ اسے اگاتا ہے، آپ شادی کرتے ہیں اللہ آپکو اولاد دیتا ہے، آپ محنت کرتے ہیں اللہ آپکو روزی دیتا ہے۔
اسی طرح جب آپ ظلم کرتے ہیں، آپ جہالت کا مظاہرہ کرتے ہیں، آپ عقل سے کام نہیں لیتے، آپ حق سے تکبر کرتے ہیں،آپ ہٹ دھرمی اور انا پرستی دکھاتے ہیں تو اسی کے نتیجے میں اللہ آپ کے دلوں پرمہر لگاتا ہے، کفر کی گندگی ڈالتا ہے، گمراہی میں مبتلا رکھتا ہے۔
ایسا ہرگز نہیں کہ اللہ گمراہ کرتا ہے تو انسان ہدایت نہیں پاتا بلکہ اللہ ہدایت دینا چاہتا ہے انسان خود اسے لینا نہیں چاہتا اور اسی کے نتیجے میں اسے گمراہ قرار دیا جاتا ہے۔
اس وقت تقریباً پانچ ارب غیرمسلم دنیا میں موجود ہیں۔ہمیں اپنی پوری کوشش کرنی چاہئے تاکہ جوہدایت کی تلاش میں ہیں وہ اسے حاصل کرلیں۔(اللہ کے حکم سے)
انسان کی اپنی جہالت اور عقل سے کام نہ لینے کی وجہ سے ہی کفر کی گندگی میں پڑا رہتا ہے ۔اپنے ہی حرکتوں کے باعث وہ مہر لگواتا ہے، گمراہ ہوتا ہے، ہدایت سے دور رہتا ہے۔لہذا ایسے انسانوں کے سامنے فرشتے آجائیں، مردے زندہ ہوکر باتیں کرنے لگیں ، تب بھی وہ ایمان نہیں لائیں گے پھر شہید مسلمانوں کی تروتازہ لاشیں کیا اہمیت رکھتی ہیں مگریہ کہ اللہ چاہے تو انہیں تب بھی ہدایت سے نوا ز دے یہ اسکے ارادے پر منحصر ہے۔سب وجوہات اللہ نے واضح طور پر قرآن میں بتائی ہوئی ہیں ۔انسان خود اپنی گمراہی کا ذمہ دارہے۔
اور اگر ہم ان کی طر ف فرشتے اتار دیتے اور ان سے مردے باتیں کرنے لگتے اور ہم ان پر ہر چیز (آنکھوں کے سامنے)گروہ در گروہ جمع کردیتے وہ تب بھی ایمان نہ لاتے سوائے اس کے جواللہ چاہتااور ان میں سے اکثر لوگ جہالت سے کام لیتے ہیں
Surah 6, Verse 111))
اور کسی شخص کو(از خود) قدرت نہیں کہ وہ(یعنی اللہ تعالیٰ) بغیر اذن الٰہی کے ایمان لے آئے۔وہ کفر کی گندگی انہیں لوگوں پر ڈالتا ہے جو(حق کو سمجھنے کیلئے)عقل سے کا م نہیں لیتے۔
Surah 10, Verse 100))
لہذا اپنی کوشش ، حکمت اور عمدہ دلائل سے آپ حق کی دعوت دیجئے مگر عقل بھی استعمال کیجئے۔ اسی محنت اور کوشش کا بدلہ ہمیں ملے گا ورنہ اللہ کے لئے چند سیکنڈ کی بات بھی نہیں کہ سب کے دلوں کو بدل ڈالے پھر ہم کس کام کیلئے بنائے گئے تھے؟ یہی کہ اللہ دیکھے ہم میں سے کون بہترین عمل کرنے والا ہے۔
میرے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ اللہ نے اپنے فضل سے ایک ناقابل شکست نشانی عطا کردی جس پر دس سال تحقیقات کے بعد دنیا کے انسانوں کے لیے www.RightfulReligion.comنامی ویب ویب سائٹ پر پیش کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اللہ کے لیے سو فیصد مخلص ہیں تو مسلمانوں اور خصوصاًغیر مسلموں تک ان دلائل و ثبوتوں کو اپنے وسائل کے ذریعے پہنچائیں۔

Home | About