سینٹر آف اسلام سائنس (عقل والوں کے لیے)

نام نہاد مسلمانوں کی تنقید

تحریر: محمد نوح (www.CoislamScience.com)

اکثر نام نہاد مسلمان دین اسلام کو تمام ادیان پر غالب کرنے کے کام کی وجہ سے مخالفت میں گھٹیا قسم کے جملے استعمال کرتے ہیں اور ان میں اکثریت مذہب کے ٹھیکے دار وں کی ہے۔ ان کیلئے اتنا عرض ہے کہ اسی قسم کے جملے کافر بھی حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کہا کرتے تھے ۔ویسے بھی جتنا حسد اور جلن تم علماء او راسلام کے ٹھیکے دارمذہبی طبقوں میں ہے اتنا دنیاداروں میں بھی نہیں ہوتا۔تاریخ گواہ ہے کہ تمہارا وہ طبقہ ہے جس نے حسد اور بغض میں اپنے اپنے وقت کے اکابرین کے ساتھ بدترین سلوک کیا ہے اور آج ان ہی کے نام پر چندہ خیرات بٹور کر کھاتے ہو۔لہذا تم لوگ صرف تنقید ہی کرسکتے ہواور امت کو تقسیم در تقسیم۔ امت کے مسائل کو حل کرنا تمہارے بس کی بات نہیں۔
تمہارے اندر اگر غیرت زندہ ہوتی تو کفر کو ختم کرنے میں اخلاص سے آگے بڑھتے مگر وہ تم شاید بیچ کر ختم کرچکے۔تم چندے خیرات کھائو اور اپنی موت کا انتظار کرو۔یہ بات تم اس وقت سمجھو گے جب تم مرنے کے بعد حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہوگے ۔لہذا جس کا دل چاہے مخالفت پر اترآئے اور جس کا دل چاہے میرا ساتھ دے۔اللہ ہم سب کے کام دیکھ رہا ہے۔


Home | About