سینٹر آف اسلام سائنس (عقل والوں کے لیے)

Virtual Reality اور دنیا کے انسان

تحریر: محمد نوح (www.CoislamScience.com)

اسلام کے بغیر انسان ایسے ہیں گویا VR Device کے بغیر عام انسان ۔جو اسلام میں داخل ہوئے بغیر حقیقت کا تجربہ کرنا چاہے گا وہ گویاVR Deviceپہنے بغیر اس دنیا کا مزہ لینا چاہتا ہے جو صرف deviceپہننے والے کو حاصل ہے۔
اس لئے خالق کائنات سے رابطہ کرنے اور اصلی روحانیت کا تجربہ حاصل کرنے کی پہلی شرط اسلام کی عمارت میں ایمان کے دروازے سے داخل ہونا ہے پھر عمل کے تجربات سے گزرکر حقیقت کا مشاہدہ کرتے جانا ہے۔یہ مشاہدات و تجربات اسی تک محدود رہتے ہیں جو اس کیلئے بھرپور کوشش کرتا ہے۔اسی لئے بہت سے انسان مسلمان ہونے کے باوجود ان مشاہدات سے محروم رہتے ہیں چونکہ وہ اسلام کی عمارت میں داخل تو ہوچکے مگر عمل کے تجربات سے گزرنا نہیں چاہتے۔ان کی مثال بھی ایسے ہے گویا VR Deviceپہن رکھی ہے مگر کسی قسم کی appیا gameکو انسٹال کرکے شروع ہی نہیں کیا۔


Home | About