سینٹر آف اسلام سائنس (عقل والوں کے لیے)

کمپیوٹرکی مخلوق کا انسانوں کی دنیا میں آنا

تحریر: محمد نوح (www.CoislamScience.com)

سائنس کے میدان میں ایک معمولی سا علم جو اللہ نے کافروں کو دے دیا ہے وہ یہ ہے کہ انسان کمپیوٹر کی مدد سے تخلیق کردہ دنیا میں داخل ہوکر واپس آسکتا ہے اور انسان کے حواس اسے یہ احساس نہ ہونے دیں گے کہ وہ اس وقت کمپیوٹر کی دنیا میں موجود ہے۔
یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے Matrixفلم میں انسان کو مشین کی دنیا میں داخل کردیا جاتا ہے۔آج یہ صرف فلمی باتیں نہیں رہی بلکہ ایک حقیقت ہے۔دوسری جانب کمپیوٹر سے بنائی ہوئی مخلوق اب انسانوں کی دنیا میں آسکتی ہے ۔ نہ صرف آسکتی ہے بلکہ مصنوئی ذہانت کے سبب انسانوں کے سامنے وہ کچھ کرے گی کہ عقلیں دنگ رہ جائیں گی۔
اس کی تفصیل پر مجھے فی الحال لکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ایک بہت طویل موضوع ہے جنہیں شوق ہے وہ Virtual Reality اورAugmented Reality اور Artificial Intelligence پر تحقیقات کرلیں۔
یہ بتانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ میرے مشاہدات کے مطابق پیشن گوئی ہے کہ 2020تک دنیا میں ٹیکنالوجی کا زلزلہ آرہا ہے اور اس کے سامنے انسانوں کی مذہبی کتابوں کی باتیں کوئی حیثیت نہیں رکھیں گی کیونکہ لوگ قصے کہانی دکھانہیں سکیں گے لیکن سائنس کی بدولت جادوئی مناظر عوام اپنی آنکھوں سے سامنے دیکھیں گے۔ اگر میں غلط نہیں تو یہ سارا سلسلہ عنقریب دجال کے ظہور کی طرف جارہا ہےجو اپنی طاقتوں کا اظہار کرتا ہوا انسانوں کے سامنے نمودار ہوگا۔


Home | About