سینٹر آف اسلام سائنس (عقل والوں کے لیے)

ماہانہ ایک لاکھ سے زائد کمانے کا ہنر

تحریر: محمد نوح (www.CoislamScience.com)

اگر میں چاہوں توہزاروں لاکھوں مسلمانوں کو ماہانہ ایک لاکھ روپے سے زائد کمانے کا ہنر و صلاحیت مفت میں سکھادوں اور یہ گھر بیٹھے کام کریں لیکن چونکہ نام کے مسلمان صرف دولت کے بھوکے بن چکے ہیں اور ان کا مقصد شہرت و نفس پرستی ہے اس لیے میرا قطعی دل نہیں چاہتا کہ ایسے غداروں کی مدد کروں جو دولت کے بھوکے تو ہیں لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے لیے یہ جان تو بہت دور کی بات ہے مال لگانے کے لیے بھی تیار نہیں۔
اسلام کا پرچار کرنے والے اکثر مسلمان کافروں سے نفرت تو کرتے ہیں، گالیاں تو دیتے ہیں لیکن انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا امت کو جہنم سے بچانے کا رونا، تڑپنا اور پتھر کھانا یاد نہیں رہتا۔
اس لیے رلتے رہیں اپنی دنیا کی ذلت میں اور سڑتے رہیں غلاظت بھری اندھیر نگری میں اور مرتے رہیں ذلت و خواری میں پڑ کر کافروں کے ہاتھوں جوتے کھائیں۔
اگر انہیں مسلمان ہوکر بھی اللہ کی مخلوق سے ہمدردی نہیں کہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں جانے سے بچانے کی فکر و کوشش کریں تو مجھے بھی ان کے مسلمان گھرانے میں پیدا ہوجانے پر کوئی فکر نہیں کیونکہ یہ تو خود کو جنت کا ٹھیکے دار سمجھ بیٹھے ہیں اور جنت اپنے باپ کی جاگیر سمجھ رکھی ہے جہاں صرف ان کا راج ہونا چاہیے۔ جہاں تک بات ہے کسی کافر کی تو وہ ان کی نظر میں بے شک بھاڑ میں جائے کیونکہ وہ تو کافر ہے۔

Home | About