Home | Short Notes | Videos | Muslim Scholars | About | Contact

کرونا وائرس کا علاج اور دنیا کے انسانوں کی بربادی

تحریر: محمد نوح (www.CoislamScience.com)

دنیا کے تمام سائنس کے پڑھنے والے، بڑے بڑے مذہبی پیشوا اور دیگر لوگوں کے چھکے چھڑادینے والا وائرس اللہ کے حکم سے آگیا ہے اور میں دیکھ رہا ہوں کہ پوری دنیا اس وقت اس طرح ہکا بکا ہے جیسے کوئی فلمی سین چل رہا ہو اور پوری دنیا اس کے اثر میں بہہ چکی ہو۔

اکثر انسان سمجھ نہیں رہے کہ یہ ابھی قیامت سے پہلے ہی ایک معمولی سا اثر ہے تو اس کے نتائج اس قدر خوفناک آرہے ہیں کہ نظام زندگی متاثر ہوچکا ہے۔ بڑے بڑے ڈاکٹر علاج کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب اب بھی بہت سے منافقین اس آفت کے آنے کے بعد انسانوں سے منافع بٹورنے کے چکر میں ماسک اسمگل کررہے ہیں، مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ میڈیکل ڈاکٹرز بھی پریشانی کے سبب کرونا وائرس کے ڈر سے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرنے سے کترارہے ہیں۔
میں دیکھ رہا ہوں کہ گزشتہ دس سال سے دنیا بھر کے لوگوں سے رابطے کیے اور سچے خدا پر توجہ دلانے کی کوشش کی لیکن غیرمسلم سمیت کسی مسلم نے بھی جرات نہیں کی کہ وہ میرا ساتھ دیتا کہ دنیا بھر کے لوگوں تک سچے خدا کے بارے میں پیغام پہنچ جاتا۔
آج دنیا بھر میں جس آفت کا یہ لوگ شکار ہیں وہ کھلی نشانی نہیں تو اور کیا ہے۔

Home | Short Notes | Videos | Muslim Scholars | About | Contact