سینٹر آف اسلام سائنس

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ گرفتار بلا - اپنے سائے میں ترقی جسے دیتا ہے خدا

سینٹر آف اسلام سائنس ویب سائٹ کا تعارف

یہ ویب سائٹ اللہ کے فضل سے ابلیس کے لشکر کے دل و دماغ پر برسے گی۔ یہاں ہٹ دھرموں اور احمقوں کو فائدہ حاصل نہ ہوگا بلکہ ان کی جہالت میں مزید اصافہ ہوگا۔ یہاں سوالات بھی اٹھائے جائیں گے، دماغ بھی ہلائے جائیں گے، حق کی تلوار بھی برسے گی اور جھوٹ کے پردے بھی چاک کیے جائیں گے۔

یہ فیس بک، یوٹیوب، کیورہ، میڈیم ، ٹوئٹر وغیرہ ڈاٹ کام جیسی غیر مسلموں کی ویب سائٹس نہیں جہاں وہ اپنی اجارہ داری قائم رکھیں، نہ یہ حاسد مسلمانوں کا گروپ ہے جہاں وہ سچائی چھپانے کی کوشش کرسکیں اور نہ ہی یہ کسی منافق کا فیس بک گروپ ہے جہاں وہ پوسٹ بلاک کرسکے۔یہاں مسلم مین آف اسلام اپنےنظریات اور خیالات کا اظہار کرتاہے جن سے ہر انسان اپنے علم، عقل اور شعور کے مطابق ہی سیراب ہو سکے گا ۔

وہ جو سوچتا ہے، دیکھتا ہے، مشاہدہ کرتا ہے، غور و فکر کرتا ہے، تحقیقات کرتا ہے، یا تجربات کرکے نتائج حاصل کرتا ہے انہیں انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا کے انسانوں کے سامنے پیش کردیتا ہے تاکہ وہ بھی عقل سے کام لیں اور اندھے بہرے بن کر مذہبی و سائنسی کتابوں میں لکھی انسانوں کی باتوں کے ذریعے بے وقوف نہ بنیں ۔

مسلم مین  کون ہے؟

اللہ واحد القہار کے خاص فضل و کرم سے ایک پاکستانی مسلم مین ،دین اسلام کےسچے خدا اللہ کے محبوب اور آخری و سچے نبی حضرت محمد رسول اعظمﷺ کا ایک روحانی بیٹا، دین اسلام کا علمبردار اور سنی مسلم پیروکار امتی جو صرف اللہ واحد القہار کو خالق کائنات اور حضرت محمدﷺ کو آخری اور سچا نبی مانتا ہے  ۔

مسلم مین کا ذاتی تعلق روئے زمین پر موجود کسی بھی مذہبی، سیاسی، جہادی اور دیگر جماعتوں سے نہیں  ۔ 

مسلم مین بطور لیجنڈ آف اللہ اس زمین پر بھیجا گیاہے اور وہ  اللہ واحد القہار اور  حضرت محمد رسول اعظمﷺکے خلاف بھونکنےوالے کتوں اور شیطان مردود کے ذہنی غلاموں کے سامنےاللہ کا ناقابل شکست روحانی شیر بن کر کھڑا ہوچکا ہے تاکہ انہیں اندازہ ہوسکے کہ وہ ایک سچے خدا اللہ کے لیجنڈ کے مقابلہ پر ذہنی و روحانی طور پر کس قدر بے بس اور مجبور ہیں اپنے باطل اور خیالی معبودوں کو پوجنے کے سبب اور تاکہ ان کی لفاظی اور چکنی چڑی باتوں پر اندھے ، بہرے اور گونگے بن کر ایمان لانے والے بے بصیرت پیروکار عبرت حاصل کریں کہ دین اسلام کےایک روحانی پہلوان کے سامنے اللہ اور حضرت محمد رسول اعظمﷺ کے دشمنوں کےشیطانی دلائل اور ہتھیاروں کا کیا انجام ہوا جب لیجنڈ آف اللہ اپنے ایک ہاتھ میں الہامی تلوار اور دوسرے ہاتھ میں روحانی ڈھال لے کرخداوں کےنام پر جاری  میدان جنگ میں اللہ کے فضل سے عطا کردہ اپنے روحانی ہتھیار سجاکر سامنے آیا اللہ کے فضل سے اور ابلیس کا لشکر زمین بوس ہوکر خاک چاٹنے پر مجبور ہوا اللہ کے حکم سے۔ 

مسلم مین دین اسلام کے ساتھ کھلواڑ کرکے مسلمانوں کو معمولی باتوں پر مشرک و کافر ثابت کرنے والوں کو لگام ڈالتا ہے اور دنیا بھر کے غیرمسلموں کو دین اسلام کی طرف پریکٹیکل ثبوتوں کے ساتھ دعوت دیتا ہے تاکہ وہ کفر پر مرکرہمیشہ کے لیے جہنم میں جانے سے بچ سکیں کیونکہ تمام انسان حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور پیدائشی طور پر مسلمان ہی تھے جنہیں بعد میں ان کے ماں باپ اور مذہبی پیشواوں نے ہندو، عیسائی، یہودی، مشرک بناکر اسلام سے گمراہ کرکے باطل معبودوں کی عبادت میں لگاکر بہت سے مذاہب میں تقسیم کردیا جبکہ دنیا کے تمام انسانوں کا پیدائشی دین فطر ت صرف اسلام ہے اور کائنات کا بادشاہ ، خالق اور مالک صرف ایک اکیلا اللہ واحد القہار ہے۔

اس کے علاوہ مسلم مین اللہ کے وجود کے بارے میں شک و شبہات میں گرفتار مسلمانوں کے سامنے اللہ کے فضل سے یقین کی آہنی دیوار یں کھڑی کردیتا ہے تاکہ کمزور ایمان والے مسلمانوں کے ایمان بچ سکیں اور انہیں بھی یقین میں اضافہ ہوسکے۔

نیز خداوں کے وجود سے متعلق سوالات کے جوابات نیچر کے پریکٹیکل اور ناقابل شکست دلائل کی روشنی میں پیش کرکے شیطان کے ہاتھوں شروع ہوئے کفر و شرک کے آندھی طوفان کومعجزاتی نشانیوں کے ذریعہ روکنے کی کوشش کرتا ہے اور سائنس و ٹیکنالوجی کےترقی یافتہ اکیسویں صدی کے دور میں کائنات کے بادشاہ اللہ واحد القہار اور اس   کے آخری نبی حضرت محمد رسول اعظمﷺ کے خلاف زبان درازی کرنے اور مذاق اڑانے والے مرتدین ، ملحدین اور غدار مسلمانوں کو ان کے علوم و فنون کی اوقات دکھاتا ہے اللہ کے فضل سے تاکہ جومسلم و  غیرمسلم بھی عقل استعمال کرسکے وہ اللہ کے وجود پر سو فیصد یقین کرلے اور کفر پر موت کے سبب ہمیشہ کے لیے درد ناک عذاب میں گرفتار ہونے سے بچ سکے اورانسانوں کے تخلیق کردہ خیالی و تصوراتی باطل معبودوں کے بجائے ایک سچے اور حقیقی خالق اللہ کے وجود پر ایمان لے آئے  اورصرف  حضرت محمد رسول اعظمﷺ کو اللہ کا آخری اور سچا نبی تسلیم کرکے سنی مسلم بن جائے۔

اسلامک پراجیکٹس

RightfulReligion.com

اس ویب سائٹ پر نیچر کے ذریعہ کئی سالوں کی تحقیق پر مشتمل دین اسلام کی سچائی کےقابل مشاہدہ، غیرجانبدار اور ناقابل شکست ثبوت پیش کردیے گئے ہیں جن سے پریکٹٰکل طور پر ثابت ہوگیا کہ اللہ کے سوا کسی اور معبود برحق کا کوئی وجود نہیں اور تمام غیرمسلم خیالی و مصنوعی خداوں کو پکاررہے ہیں۔

یہ دلائل  ان لوگوں کے لیے بہت مفید اور مددگار ثابت ہوں گے اللہ کے فضل سے، جو سچے خدا کی تلاش میں آج تک بھٹکتے پھررہے ہیں اور مذہبی پیشواوں اور ان کے پیروکاروں کی خیالی کہانیوں سے تنگ آچکے ہیں۔

GodofNature.org

اس ویب سائٹ پر نوزائیدہ بے بی، چرند پرند اور درندسمیت آسمان و زمین کی غیرجانبدار مخلوقات کو جمع کیا گیا ہے جن کے ذریعہ خالق کائنات نے اپنے نام کو لکھ کر اور منہ سے بلواکرعملی طور پر دکھادیا ہے کہ ساری کائنات کا اکیلا مالک اور واحد القہار صرف ایک ہی خدا ہے جس کا نام ہے 'اللہ '

ان ویڈیوز کو دنیا بھر کے لوگوں نے مختلف عنوانات کے ساتھ یوٹیوب پر پوسٹ کیا ہوا ہے جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ  یہ ویڈیوز اور گواہان اوریجنل ہیں اور ان میں کسی قسم کی آواز کی ایڈیٹنگ مسلم مین کی جانب سے نہیں کی گئی ہےبلکہ یہ صرف اللہ کے حکم سےظاہری اور حسی معجزات اکیسویں صدی میں ظاہر ہوئے تاکہ دنیا بھر کے غیرمسلم اپنی عقل سے کام لیں اور خیالی خداوں کی پوجا کرنا چھوڑ دیں اور اپنی ذہنی غلامی سے آزادی حاصل کرسکیں اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کا جاری بازار بند کردیں۔ 

ProphetofNature.com

اس ویب سائٹ پرخالق کائنات اللہ کے بنائے ہوئے آسمان و زمین اور نیچر کی غیرجانبدار مخلوقات کو جمع کیا گیا ہے جن کے ذریعہ خالق کائنات نے اپنےآخری نبی حضرت محمد رسول اعظم  صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک 'محمد' عملی طور پرمحض اپنی قدرت سے لکھ کر دکھایا کہ صرف وہی اللہ واحد القہار کے آخری اور سچے نبی ہیں۔

یہ تمام پریکٹیکل ثبوت ہیں  اور صرف اللہ کے حکم سےظاہری اور حسی معجزات اکیسویں صدی میں ظاہر ہوئے تاکہ دنیا بھر کے غیرمسلم اپنی عقل سے کام لیں اورحضرت محمد رسول اعظم ﷺ کے خلاف زبان درازی کرنا، اور ان کے کردار کے خلاف مرتدین اپنی بکواس کرنا بند کردیں اور جہالت کے مائنڈسیٹ سے آزادی حاصل کریں جسے ان کے مذہبی پیشواوں نے ذہن میں ڈال رکھا ہے۔


Rightful Religion | God of Nature
Copyright © 2017 - 2021 All rights reserved.